Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں خاتون کو قتل کر کے لاش سمندر میں پھینکنے والا مفرور ملزم گرفتار

In Karachi, Police have Arrested the Fugitive Suspect
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں کیماڑی پولیس نے خاتون کو قتل کر کے لاش سمندر میں پھینکے والے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی اظہر جاوید کے مطابق سال 2022ء میں خاتون نصیب زرینہ گھر سے سودا لینے نکلی تھی کہ لاپتہ ہوگئی، خاتون کی لاش دوسرے روز بابا بھٹ جزیرہ کے پاس سمندر سے ملی تھی۔

مزید پڑھیں:موسیٰ کالونی سے ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

خاتون کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ تفتیشی ٹیم تھانہ ڈاکس نے ملوث ملزمان کا سراغ لگایا تھا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ دوسرا ملزم رحمان بلال بیرونِ ملک فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم رحمان کو بیرونِ ملک سے واپسی پر تکنیکی و انٹیلیجنس بنیادوں پر سراغ لگا کر اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement