Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

49 لاکھ سے ذائد موبائل فون سمز رواں برس بند کر دی جائیں گی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے نے رواں برس کے اختتام تک 49 لاکھ سے ذائد موبائل فون سمز کومرحلہ وار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، کہیں آپ کی سم بھی بند کی جانے والی سمز میں شامل تو نہیں، تصدیق کے لئے فوری طور پر اپنا شناختی کارڈ چیک کرلیں۔

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ شناختی کارڈ کا سم کی بندش سے کیا تعلق ہے تو جناب نادرا کی سفارش پر وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام سم جو منسوخ شدہ، زائدالمیعاد اور فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ پر جاری ہیں انہیں مرحلہ واررواں سال 31 دسمبر تک بند کر دیا جائے ۔

 

2017 سے زائدالمیعاد شناختی کارڈ پر جاری موبائل سمز 30 جون 2025 کو بند کر دی جائیں گی ۔

2018 میں ایکسپائر ہونے والے شناختی کارڈز کی موبائل سمز 31 جولائی کو بند کی جائیں گی۔

2019 میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر جاری شدہ سمز 31 اگست اور 2020 کے شناختی کارڈز کی سمز 30 ستمبر کی بند ہو جائیں گی۔

2021 کے شناختی کارڈز کی سمز 31 اکتوبر اور 2022 سے زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز 30 نومبر کو بند کی جائیں گی۔

آخری مرحلے میں 2023 ، 2024 اور 2025 میں ایکسپائر ہونے والے قومی شناختی کارڈ  پر جاری شدہ تمام رجسٹرڈ موبائل سمز بھی 31 دسمبر کو بند کر دی جائیں گی۔

 

نادرا حکام کے مطابق ملک بھر میں ایسے شناختی کارڈز کی کل تعداد 4,906,611 ہے، جن کی تجدید نہیں ہوئی یا ان کے حامل افراد فوت ہو چکے ہیں ۔ تو اگر آپ زندہ ہیں اور اپنا شناختی کارڈ ایکسپائر ہونے کے باوجود رینیو نہیں کرواٍرہے رہے توفوری طور پر کروالیں۔ تاکہ سم کی ممکنہ بندش سے بچ سکیں ۔

حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد جعلی یا غیر فعال شناخت کے ذریعے موبائل نیٹ ورکس کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنا ہے ، اور  قومی سلامتی کو مستحکم اور ڈیجیٹل ایکوسسٹم کو زیادہ محفوظ اور قابلِ اعتماد بنانا ہے۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button