Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سمیت سندھ بھرکے کالجز میں داخلے، داخلہ فارم میں ڈومیسائل کی شرط ختم

Admission in 375 Colleges Across Sindh 154 Colleges Karachi
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سندھ بھر کے 375 کالجوں میں داخلے کا عمل شروع ہوگیا ہے، جن میں کراچی کے 154 کالج بھی شامل ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل کالجز نوید صدیقی نے بتایا کہ کراچی میں اب تک 18,756 داخلہ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، جبکہ حیدرآباد میں 883، میرپورخاص میں 456، نوابشاہ میں 320، لاڑکانہ میں 345 اور سکھر میں 364 درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ طلبا اور والدین کی سہولت کے لیے کراچی کے کالجوں میں 29 سہولیاتی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ اس سال داخلہ کے عمل کو مزید آسان بنایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ داخلہ فارم سے ڈومیسائل کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں تعلیم کیلئے 523.7 ارب روپے کا بجٹ مختص

داخلے کا سلسلہ 15 جون سے 15 جولائی تک جاری رہے گا، جبکہ 22 جون سے داخلہ فہرستیں آویزاں کردی جائیں گی۔ ڈی جی کالجز نے طلبا سے اپیل کی ہے کہ وہ فہرستوں کے اجرا کے بعد اپنے کالج جا کر اپنے داخلے کی تصدیق کریں، کیونکہ جو طلبا اپنا داخلہ کنفرم نہیں کریں گے، ان کے نام فہرستوں سے خارج کردیے جائیں گے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement