Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

قومی شناختی کارڈ کے نمبر میں چھپی خفیہ معلومات

آپکا قومی شناختی کارڈ آپ کی شناخت تو ہوتا ہی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں ہیں کہ 13 ہندووں پر مشتمل شناختی کاڈ نمبر میں بھی آپ کے بارے میں بے شمار خفیہ معلومات چھپی ہوتی ہیں جی ہاں آپ کا قومی شناختی کارڈ نمبر یونہی آپ کو الاٹ نہیں کر دیا جاتا بلکہ ہر نمبر کی ایک خاص تفصیل ہو تی ہے ۔

ہرشناختی کارڈ نمبر 3 حصوں پر مشتمل ہو تا ہے پہلا حصہ پانچ ہندسوں پر مشتمل ہو تا ہے جسمیں سے پہلا نمبر صوبے کو، دوسرا نمبر ڈویژن جبکہ تیسرا نمبر ڈسٹرکٹ کو ظاہر کرتا ہے ۔  جبکہ چوتھا نمبر تحصیل اور پانچواں نمبر یونین کونسل کی نشاندہی کرتا ہے ۔

اگر قومی شناختی کارڈ کا نمبر 1 سے شروع ہو تا ہے

تو اسکا مطلب یہ ہے کہ یہ نمبر کے پی کے کے رہائیشی کا ہے

دو سے شروع ہونے والا نمبر فاٹا کا ، جو اب کے پی کے کا حصہ ہے

اوراگر نمبر 3 سےشرو ع ہو رہا ہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ

شناختی کارڈ کا حامل شخص کا تعلق پنجاب سے ہے

چار کے ہندسے سے شروع ہونے والا نمبر سندھ کے باسی کا اور

پانچ کا ہندسہ بلوچستان  کے شہری کی شناخت ہے

اسی طرح اگر یہ نمبر 6 سے شروع ہو رہا ہے تو جان لیں کہ

یہ کیپیٹل سٹی اسلام آباد کے رہائشی کا ہوگا

اور 7 سے شروع ہونے والا سی این آئی سی نمبر

گلگت بلتستان کے رہائیشی کے لئے مخصوص ہے

جبکہ  8 کا ہندسہ آزاد جمو و کشمر کے باشندوں کی پہچان ہے

قومی شناختی کارڈ نمبر کا دوسرا اور درمیانی حصہ سات ہندوسوں پر مشتمل ہو تا ہے جو کسی بھی شہری کا فیملی کوڈ ہوتا ہے

 خاندان کے سب افراد کا باهمی تعلق کا تعین اسی درمیانے کوڈ سے هوتا هے۔ اوراسی کوڈ کے ذریعے کمپیوٹرائزڈ شجره یعنی فیملی ٹری بنتی ہے ۔

تیسرے اور آخری حصے میں ایک ہندسہ بچتا ہے اگر یہ ہندسہ  طاق یا اوڈ نمبر یعنی  1۔3۔5۔7۔9 ہے تواسکا مطلب یہ ہے کہ یہ شناختی کارڈ کسی مرد کا ہے ۔ اور اگر یہ جفت یا ایون نمبر یعنی 0،2،4،6،8 ہے تو اسکا مطلب ہے کہ یہ شناختی کارڈ کسی خاتون کا ہے۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button