Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

امرض قلب کے مریضوں میں اضافہ ، طرز زندگی میں تبدیلی کتنی اہم ہے ؟

کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ، یومیہ 2 ہزار سے مریض اسپتال کی ایمرجنسی اور او پی ڈی میں رپورٹ ہونے لگے۔

 

ماہرین امراض قلب کے مطابق دل کے امراض کی سب سے بڑی وجہ سگریٹ نوشی اور پیدل نہ چلنا ہے جو  مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کراچی کے شہریوں اصل مسئلہ انکی طرز زندگی ہے۔ جسے تبدیل کرنا انتہائی ضروری ہے ۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی پروفیسر طاہر صغیر کے مطابق سگریٹ نوشی ، مرغن غذاووں کا استعمال ، تاخیر سے سونااور پیدل نہ چلنے کے باعث شہری دل کے مرض کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں۔ تاخیر سے کھانا کھانے اور دیر تک سونے والے کم عمر نوجوان بھی امراض قلب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

پروفیسر طاہر صغیر کے کہنا ہے کہ سالانہ اعداد و شمار کے مطابق این آئی سی وی ڈی اور اس کے سندھ بھر میں قائم سیٹلایٹ مراکز میں مجموعی مریضوں کی تعداد 24 لاکھ کے قریب ہو جاتی ہے۔جو تشویشناک ہے ۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button