نادرا حکام نے شہریوں کی سہولت اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی رجسٹرشن کو یقینی بنانے کے لئے ملک گیر سطح پر قومی شناختی کارڈ کی رجسٹریشن مہم شروع کی ہے۔
مہم کے دوران ملک بھر میں نادرا کی موبائل وین مختلف علاقوں اور محلوں میں جا کر شہریوں کورجسٹریشن کی سہولت فراہم کرے گا ۔ مہم کے سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں کے لئے نادرا موبائل رجسٹریشن وین کا شیڈول جاری کیا ہے ۔ حکام کے مطابق نادرا وین 16 سے 20 جون کے دوران صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک شہریوں کو درج زیل شیڈول کے مطابق انکے علاقے میں ہی دستیاب ہو گی ۔
موبائل وین شیڈول
آرڈینینس سینٹر ملیر کینٹ کراچی 16 سے 20 جون
ڈسٹرکٹ ویسٹ
گلشن احباب اورنگی ٹاون 17 جون
نشان حیدر چوک اورنگی ٹاون 18 جون
اقبال مارکیٹ اورنگی ٹاون 19 جون
داتا چوک اورنگی ٹاون 20 جون
ڈسٹرکٹ ساوتھ
جناح اسپتال کمپاونڈ 17 جون
مدنی آباد کفلٹن کنٹونمنٹ 18 جون
دہلی کالونی وارڈ 8 19 جون
پی اینڈ ٹی کالونی وارڈ 10 20 جون
نادرا حکام کے مطابق بعض تکنیکی یا اتفاقی وجوہات کی بنا پر موبائل رجسٹریشن وین کے شیڈول میں ضروری تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں ۔
تو اب آپکو نیا شناختی کارڈ بنوانا ہے ، یا اسکی تجدید کروانی ہے یا پھر کسی غلطی کی درستگی ، شیڈول میں دئے گئے وقت اور تاریخ کےمطابق اپنےعلاقے میں ہی نادرا کی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔