Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سعودی عرب میں ایرانی حجاج کی دیکھ بھال کے لیے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن سینٹر قائم

IranianPilgrims
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے وزارتِ حج و عمرہ نے مکہ اور مدینہ میں موجود ایرانی حجاج کی دیکھ بھال کے لیے ہنگامی بنیادوں پرآپریشن سینٹر قائم کر دیا ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی’ ایس پی اے‘ کے مطابق خطے کی صورتحال کے باعث ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان سے درخواست کی تھی کہ مملکت میں موجود ایرانی حجاج کی بحفاظت واپسی تک ان کی دیکھ بھال اور ضروریات کو پورا کرنے کےلیے اقدامات کرنا ضروری ہیں۔

ولی عہد کی جانب سے کی جانے والی درخواست پر شاہ سلمان نے متعلقہ وزارتوں کو خصوصی ہدایات دیں تاکہ مملکت میں موجود ایرانی حجاج کی بحفاظت واپسی تک ان کی ضروریات کو پورا کیا جائے۔

مزید پڑھیں؛ ایران اسرائیل جنگ، 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل کر لیا گیا، نائب وزیراعظم

وزارت حج وعمرہ نے شاہی احکامات پرعمل کرتے ہوئے فوری طورپر ایرانی حجاج کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی سینٹر قائم کرتے ہوئے ایرانی حج مشن سے رابطہ کیا تاکہ حجاج کی بحفاظت واپسی کے عمل کو ممکن بنایا جا سکے۔

وزارت نے ایرانی اہلکاروں کے ساتھ مل کر حجاج کی واپسی کا منصوبہ مرتب کیا جس کے تحت حجاج کو جدہ اور مدینہ منورہ ایئرپورٹس کے ذریعے مملکت کی سرحدی چیک پوسٹ عرعر تک منتقل کیا جائے جہاں سے انہیں بری راستوں کے ذریعے ایران روانہ کیا جائے گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement