Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وفاقی بجٹ، کراچی تا چمن قومی شاہراہ کی تعمیر کیلیے 100 ارب روپے مختص

100 Billion Allocated in Budget Karachi-Chaman National Highway
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں کراچی تا چمن قومی شاہراہ کی تعمیر کیلیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا بجٹ تقریرمیں کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سڑکوں کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر کراچی سے چمن جانے والی این 25 شاہراہ جو کراچی، بیلا، خضدار، کوئٹہ اور چمن سے گزرتی ہوئی افغانستان تک جاری یے اس کی تعمیر کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:بجٹ 26-2025:دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کی تجویز

بجٹ تقریر کے مطابق سکھر حیدراباد موٹروے کی تعمیر کے لیے15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، تھر کول ٹرانسپورٹیشن پراجیکٹ کے لیے سات ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ریلیف کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت کمرشل جائیدادوں، پلاٹوں اور گھروں کی ٹرانسفر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے اور ٹیکس کریڈٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement