Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بجٹ 26-2025: تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس کی شرح کتنی ہوگی؟

Government Proposed Income Tax Relief Salaried in Budget
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 میں تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں ریلیف تجویز کردی۔

بجٹ تقریرکے مطابق 6 لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ پانے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کر کے صرف 2.5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ تقریرکے مطابق 12 لاکھ سالانہ آمدنی والے تنخواہ داروں پر ٹیکس کی رقم کو 30 ہزار سے کم کر کے 6 ہزار کر دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ جو لوگ 22 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ لیتے ہیں اُن کے لیے کم سے کم ٹیکس کی شرح 15 فیصد کے بجائے 11 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کم آمدنی والے طبقے کو گھروں کی تعمیر یا خریداری کے لیے سستے قرض دینے کا فیصلہ

اسی طرح زیادہ تنخواہیں حاصل کرنے والوں کے لیے بھی ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ 22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے سالانہ تک تنخواہ لینے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کر کے 23 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement