Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عیدالاضحیٰ پر مسافروں کی کمی، مختلف ایئرپورٹس کی 24 پروازیں منسوخ

air lines
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران مسافروں کی کم تعداد کے باعث ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر آج کی 24 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس سے چلنے والی 4 پروازیں PK-300، PK-301، PA-207 اور PA-208 منسوخ ہوئیں۔
اسی طرح کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی PK-302 اور PK-303 سمیت نجی ایئرلائن کی PA-401، PA-402، PA-405 اور PA-406 پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔

مزید برآں، 9P-842 اور 9P-843، اور کراچی تا پشاور ایئرروٹ کی دو پروازیں ER-550 اور ER-551 بھی فلائٹ شیڈول سے خارج کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں؛دوحہ جانیوالی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب، کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

اسلام آباد سے سکھر جانے والی قومی ایئرلائن کی PK-631 اور PK-632 پروازیں بھی روانہ نہیں ہو سکیں۔
علاوہ ازیں، اسلام آباد سے جدہ کی PK-759 اور مدینہ کے لیے PK-716، جب کہ نجف اور کراچی کے درمیان چلنے والی IA-431 اور IA-432 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

مزید یہ کہ جدہ سے کراچی کے لیے روانہ ہونے والی آج کی چار پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔

 

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement