Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھالو مٹی کیا ھے ،عید الضحٰی پر بھالو مٹی کا استعمال

بھل یا بھالو مٹی دریا اور نہر سے نکالی جانیوالی نرم مٹی ہے۔ یہ مٹی پہاڑوں سے بارش کے پانی کے ذریعے بہہ کر ندی نالوں ،نہروں اور دریا کی تہہ میں آجاتی ہے جسے پانی خشک ہونے پر تہہ سے نکال لیا جاتا ہے۔ جبکہ دریا کے کنارے سے بھی یہ  مٹی آسانی مل جاتی ہے۔

عید الضحٰی پر بھالو مٹی کا استعمال

عید الضحیٰ  پر شہروں میں گھروں میں ماربل کےفرش یا پکی سڑک کے  باعث قربانی کےجانوروں کو کھڑے ہونے یا بیٹھنے میں مشکلات کا سامنا ہو تا ہے ۔انکے آرام کے لئے بھالو مٹی کا ا ستعمال کیاجاتاہے۔ بھالو مٹی کی ایک تہہ فرش پر بجھا کر اسکا بیڈ بنا دیا جاتا ہے ۔ جس پر قربانی کا جانور آسانی سے بیٹھ سکتا ہےاور اسے سخت فرش ، سڑک یا  کھردرے زمین  سے تکلیف نہیں ہوتی ۔

بھالو مٹی کی خصوصیات

بھالو مٹی انتہائی ذرخیز اور بھر بھری ہوتی ہے۔ ریتلی مٹی کے مقابلے میں اس کے زرے چھوٹے ہوتے ہیں۔ اور ہاتھ لگانے پر بہت ملائم محسوس ہوتے ہیں ۔ آپ اس کو اپنی انگلیوں میں مسلتے ہیں تو اس کی خاک آپ کی جلد پر لگ جاتی ہے۔ یہ مناسب مقدار میں نمی کو اپنے اندر محفوظ رکھتی ہے ۔ بھربھری ہونیکی وجہ سے اس میں پودے اپنی جڑیں آسانی سے پھیلا لیتے ہیں ۔

بھالو مٹی کا رنگ

مختلف علاقوں میں اس کا رنگ بھی مختلف ہوتا ہے۔ اسکا زیادہ تر رنگ سرمئی ہوتا ہے اور اسکے زرے ریت کی طرح چمکتے ہیں۔ وہ علاقے  ،شہر اور دیہات جن کے قریب سے نہر گزرتی ہے وہاں  یہ باآسانی مل جاتی ہے جبکہ شہروں میں یہ نر سری پر بھی آسانی سے مل جاتی ہے۔

بھالو مٹی کو گھروں میں گملے یا کیاریوں میں پودے لگانےکے لئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔  اسکو ڈی کمپوزڈ کھاد یا آرگینک کھاد  کا استعمال کر کے مذید بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔ یہ انتہائی نرم اور بھربھری ہو تی ہے جو آسانی سے ٹوٹ جاتی ہے، اس میں ریت کا تناسب ذیادہ ہو تا ہے ۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button