Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام، بھارت میں ایک اور یوٹیوبر گرفتار

Indian YouTuber Arrested by India Charges Contacts for Pakistan

بھارتی معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو بھارت نے پاکستان کےلیے جاسوسی اور رابطے رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر جسبیر سنگھ کے یوٹیوب چینل جان محل کے سبسکرائبرز کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ پولیس کے مطابق جیوتی کی گرفتاری کے بعد جسبیر سنگھ نے اپنے اور پاکستانی ایجنسیوں کے درمیان رابطے کے تمام ثبوت مٹانے کی کوشش کی، وہ 2020، 2021، اور 2024 میں تین مرتبہ پاکستان کا دورہ بھی کر چکا ہے۔

تفتیشی حکام نے الزام لگایا کہ جسبیر سنگھ کا رابطہ احسان الرحیم عرف دانش سے تھا، جو پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات تھا اور جسے حال ہی میں ہندوستان سے بےدخل کر دیا گیا ہے، علاوہ ازیں جسبیر کا تعلق پاکستانی انٹیلی جنس آفیسر شاکر عرف جٹ رندھاوا سے بھی رہا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی ٹریول بلاگر دورانِ جنگ پاکستانی عوام کو دیکھ کر حیران

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جسبیر سنگھ نے دانش کی دعوت پر دہلی میں پاکستان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی، جہاں اس نے پاکستانی اہلکاروں اور وی لاگرز سے ملاقات بھی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by India Today (@indiatoday)

پولیس کا کہنا ہے کہ جسبیر سنگھ کے قبضے سے برآمد کیے گئے الیکٹرانک آلات میں پاکستانی نمبرز پائے گئے ہیں۔ موہالی میں اسپیشل آپریشن سیل میں جسبیر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس وسیع جاسوسی اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے اور تمام ساتھیوں کو گرفتار کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو بھی مبینہ طور پر جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button