وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ حکومت چینی ادارے کے تعاون سے تیسرا ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کر رہی ہے جب کہ 50 ہزار گیلن روزانہ پانی صاف کرنے کی گنجائش رکھنے والا نیا پلانٹ بھی لگایا جائے گا۔ گریٹر کراچی سیوریج منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ لیاری اور ملیر ندیوں کے ذریعے آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کو روکا جا سکے۔
مزید پڑھیں؛ کراچی میں ٹرک اسٹینڈ کی منتقلی اور کوسٹل ڈیولپمنٹ زون پر کام کا فیصلہ
انہوں نے یہ بات جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں بتائی، اجلاس میں بتایاگیا کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ ایک اور دو کی گنجائش بالترتیب 10 کروڑ اور 18 کروڑ گیلن روزانہ کر دی جائے گی۔ جبکہ چوتھا ٹریٹمنٹ پلانٹ کورنگی میں بنایا جائے گا جو ملیر ندی کے پانی کو صاف کرے گا اور اس کی روزانہ گنجائش بھی 18 کروڑ گیلن ہو گی۔ اجلاس میں کراچی کے مینگرووز کے علاقوں میں کشتی کے ذریعے ماحول دوست سیاحت شروع کرنے کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔