Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

موریطانیہ حکومت کی حج پرواز کے حادثے کی خبروں کی تردید

Mauritania Hajj Pilgrims Airline Crash False
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

موریطانیہ حکومت نے حجاج کرام کو لیکر جانیوالی پرواز کے حادثے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

اس حوالے سے موریطانیہ حکومت کا کہنا ہے کہ عازمین حج کو لے جانے والے طیارے کو حادثہ پیش آنے کی خبر درست نہیں، یہ فیک نیوز ہے۔ دوسری جانب موریطانیہ کی ایئرلائنز نے بھی ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین حج کو لے کر جانے والا طیارہ بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ گیا ہے۔

حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ حج سیزن کے لیے ترتیب دی گئی پروازوں میں سے کسی کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ایک وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ موریطانیہ ایئرلائن کا ایک طیارہ 210 عازمین حج کو لے کر سعودی عرب جاتے ہوئے بحیرہ احمر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو بغیر تصدیق شیئر کررہے ہیں اور اس خبر پر افسوس کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement