Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارت سے بغیر علاج واپس آئے بہن بھائی کی دل کی سرجری مکمل

Armed Forces Institute of Cardiology Two Sibling Surgery
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کی بیماری میں مبتلا اور بھارت سے بغیر علاج واپس آئے بہن بھائی کی سرجری کردی گئی۔

بچوں کے والد شاہد علی کے مطابق آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 9 سال کےعبداللہ کی سرجری کردی گئی ہے جب کہ 7 سالہ منسا کی انجیوپلاسٹی کی گئی ہے۔ بچوں کے والد کا بتانا ہے کہ 7 سالہ منسا کی سرجری 6 ماہ بعد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:بھارت کی پاکستانیوں کے ویزا کی منسوخی سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہی ہے، پاکستان دفترخارجہ

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت نے پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جس کے باعث علاج کیلئے جانے والے بہت سے لوگوں کو بغیر علاج کروائے ہی واپس بھیج دیا گیا تھا۔

ان افراد میں پیدائشی دل کی بیماری میں مبتلا 9 سالہ عبداللہ اور 7 سالہ منسا بھی بغیر علاج وطن واپس آگئے تھے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement