Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سری لنکن ڈاکٹر ٹیم کے ہمراہ سفاری پارک پہنچ گئے

Safari Park
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سری لنکا کے ڈاکٹربدھیکا بھنڈارا، کمیٹی ممبر یسرہ عسکری اور ٹیم کے ہمراہ ڈاکٹرسفاری پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن ڈاکٹر سفاری پارک میں ہتھنی مدھو بالا اور ہتھنی ملکہ کی صحت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سری لنکن ڈاکٹرز نے سفاری پارک میں ہاتھیوں سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈاکٹربدھیکا بھنڈارا نے بتایا کہ ہر دو ماہ میں سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں کی صحت کا جائزہ لیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں کا علاج جاری ہے، علاج کے دوران ہاتھیوں کے پاس کسی کو آنے کی اجازت نہیں ہے۔ سری لنکن نے مزید بتایا کہ سفاری پارک میں تفریحی کے لئے آنے والوں کے لئے ہتھنیوں کو دور سے دیکھنے کی اجازت ہوگی، چھ ماہ بعد دوبارہ ہاتھیوں کو چیک کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:سفاری پارک میں مدھوبالا اورملکہ کا ابتدائی طبی معائنہ مکمل، دونوں ہتھنیوں میں ٹی بی کی تصدیق

ڈاکٹربدھیکا بھنڈارا نے ہتھنیوں کی بیماری کے حوالے سے بتایا کہ دونوں ہتھنیوں کو ٹی بی ہوئی ہے، ہتھنیوں کا مستقل علاج چلے گا، ہر چھ ماہ بعد ہتھنیوں کی اسکریننگ کی جائے گا۔ سری لنکا کے ڈاکٹربدھیکا بھنڈارا، کمیٹی ممبر یسرہ عسکری اور ٹیم کے ہمراہ سترہ روز کے لیے کراچی پہنچے ہیں جو آج ہتھنیوں کا معائنہ کرنے سفاری پارک کراچی آئیں ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement