Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

لاہور میں واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس( بی ایس ایف) کے اہلکار پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کےحوالے کیا گیا جبکہ پنجاب رینجرز کے جوان محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

پاکستان رینجرز نے سرحدی خلاف ورزی پر بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار شاہ جبکہ بی ایس ایف نے پنجاب رینجرز کے جوان محمداللہ کو گرفتار کیا تھا۔ پورنم کمار شاہ کو 23 اپریل کو پاکستان رینجرز نے قصور سے حراست میں لیا تھا، بھارتی فوج کے ایک بیان کے مطابق متعدد میڈیا اداروں نے بی ایس ایف اہلکار کی واپسی کی بھی اطلاع دی۔

پورنم پنجاب کے ضلع فیروز پور میں بی ایس ایف کی 24ویں بٹالین میں تعینات ہیں، اور 23 اپریل کو ان کی ڈیوٹی بھارت-پاکستان کی سرحد پر تھی، جب انہوں نے مقامی کسانوں کو ایک خطرناک علاقے سے نکالنے میں مدد کی اور مبینہ طور پر بین الاقوامی سرحد عبور کرلی تھی۔

دی وائر کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال کشیدہ تھی، پورنم کمار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں پاکستانی فوج نے حراست میں لیا اور بعد میں ایک تصویر جاری کی، جس میں ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر دکھایا گیا، جس سے ان کی گرفتاری کی تصدیق ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:عید کا دن، جب پاکستان نے پہلی بار انڈیا کا طیارہ مار گرایا

واضح رہے بھارت نے سات اور آٹھ مئی کی درمیانی شب پھر دراندازی کی کوشش کی اور اسے ‘آپریشن سندھور’ کا نام دیا گیا ، جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور 31 شہری شہید اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

بعد ازاں پاک فوج کی جانب سے بھارت کے کیخلاف آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا ، جس میں پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈر نے جدید ترین ایس فور ہنڈریڈ ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کرکے بھارت کی فضائی ڈھال پاش پاش کردی جبکہ ناگروٹا میں براہموس میزائل کا ذخیرہ بھسم کردیا اور پاکستان کے عوام پر حملہ کرنے والی ایئربیسز کو ملیامیٹ کردیا گیا۔

جس کے بعد ہفتے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہفتے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement