Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں کے پی ٹی برج آج رات سے ایک ماہ کیلئے بند،متبادل راستے کیا ہونگے؟

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں کورنگی روڈ پر واقع کے پی ٹی برج کومرمت کے لئے آج رات سے ایک ماہ کے لئے بند کردیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق بلوچ کالونی ایکسپریس وے اور قیوم آباد سےکورنگی روڈ پرآنے والاحصہ بند ہوگا۔ ایک ماہ کے دوران کے پی ٹی برج پر ترقیاتی کام کیا جائے گا،

ترقیاتی کام برج کے بلوچ کالونی سے کورنگی اوراختر کالونی کی جانب جانے والے ٹریک پر کیا جائے گا۔جبکہ دوسرا ٹریفک جو اختر کالونی سے کورنگی اور بلوچ کالونی کی جانب جانے والا ٹریک ٹریفک کیلئے کھلا رہیگا۔

مزید پڑھیں:دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پرکےالیکٹرک کا مرمتی کام،5جنوری کوپانی کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہو گا

ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پریشانی سے بچنے کے لئے بلوچ کالونی سے ڈیفنس اور کورنگی جانے کے لئے قیوم آباد (ہینو چورنگی)کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ عوام کسی بھی رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر کال کربھی معلومات لے سکتے ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement