Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ ہائی کورٹ کا گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کے آئینی بینچ سے گٹکے ماوے پر پابندی سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے درخواست کی گئی۔ درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود گٹکا، ماوا اور مین پوری کی خرید و فروخت جاری ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں گٹکا ، ماوا اور مضرصحت اشیاء کی فروخت پر پولیس کی کارروائی، ہول سیلرز اور ریٹیلرز عدالت پہنچ گئے

عدالت نے درخواست قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔ عدالت نے کہا کہ اگر کوئی مسئلہ ہے تو گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement