Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مسجد الحرام میں نمازکے لئے چار مختلف اقسام کی جائے نماز کا استعمال

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

مسجد الحرام میں  نمازکے لئے امام چار مختلف اقسام کی جائے نماز استعمال کرتے ہیں، یہ جائے نمازمسجد الحرام کے انتظامات چلانے کے ذمہ دار ادارہ امور حرمین کی جانب سے مخصوص کیا گیا ہے جو مختلف نمازوں کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

مسجد الحرام میں جمعہ، عیدین، بارش اور کسوف وخسوف کی نمازوں کی امامت کے لیے جو جائے نماز مخصوص کی گئی ہے اس کا رنگ گولڈن ہوتا ہے۔

یومیہ فرض نمازوں کے لیے فجر اور ظہر کے اوقات میں استعمال ہونے والی جائے نماز مکمل سبز رنگ کی ہے۔جبکہ عصر ، مغرب اور عشا کی نمازوں میں استعمال ہونے والی جائے نماز بیج کلر کی ہوتی ہے۔سنت نمازوں کے لیے سبز رنگ کی جائے نماز ہےجس پر ہلکے نقش کنندہ ہیں۔

مسجد الحرام کے اماموں کے لیے مخصوص جائے نمازوں کی لمبائی 180سینٹی میٹر جبکہ چوڑائی 120 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔

شیئر کریں
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement