Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سال 2025 کے لئے زکوة کا نصاب کیا ہے؟

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وفاقی وزارت تخفیف غربت کی جانب سے سال 2025 کے لئے زکوة کے نصاب کا اعلان کر دیا گیا۔ یکم رمضان کو بینک میں جمع شدہ ایک لاکھ 79 ہزار689 روپے یا اس سے زائد پرزکواۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔ کٹوتی کی شرح ڈھائی فیصد ہو گی۔

ذکواۃ کٹوتی صرف سیونگ اورنفع و نقصان ٹائیٹل والے اکاونٹس سے ہوگی۔ کرنٹ اکاونٹ اور غیر ملکی کرنسی اکاونٹ پر زاکوۃ لاگو نہیں ہو گی۔ زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے مطابق یکم رمضان المبارک کو 1 لاکھ79 ہزار689 روپے سے کم بیلنس کے اکاؤنٹس زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنٰی ہوں گے اور ان سے زکوٰۃ منہا نہیں کی جائے گی۔

اگر آپ اپنے اپنی ذکواۃ اپنے ہاتھ سےضرورت مندوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور اپنے سیونگ یا نفع نقصان اکاونٹ کوذکواۃ کی کٹوتی سے مستثنی کرانا چاہتے ہیں تو اسکے لئے آپ کو اپنے متعلقہ بینک میں ایک ڈکلریشن سرٹیفیکیٹ جمع کرانی ہو گی۔ ڈکلریشن سرٹیفیکیٹ کسی بھی نوٹری پبلک سے باآسانی بنائی جاسکتی ہے۔

اس بات کی اجازت ذکواہ اینڈ عشر آرڈینیشن کے تحت ہر صارف کو حاصل ہے

شیئر کریں
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement