Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سونیا ہتھنی کی موت کے بعد سفاری پارک میں مزید 2 ہتھنیوں میں ٹی بی کی تشخیص

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سونیا ہتھنی کی موت کے بعد سفاری پارک کی مدھو بالا اور ملکہ ہتھنی کا بھی مہلک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سفاری پارک کی ہتھنی مدھوبالا اور ہتھنی ملکہ میں ٹی بی کی تشخیص ہوئی ہے۔ سفاری پارک میں2 ہتھنیوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کیلیے بلڈ ، یورین اور دیگر لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے تھے۔

یہ نمونے انٹرنیشنل وائلڈ ایکسپرٹ فور پاز ٹیم ، سری لنکن ماہرین اور یونیورسٹی وٹنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے ماہرین نے لئے تھے۔ ماہرین کی جانب سے ہتھنیوں کا تفصیلی طبی معائنہ بھی کیا گیا تھا۔ ہتھنیوں کی صحت سے متعلق ماہر ڈاکٹرز سے مشاورت جاری ہے جب کہ ہتھنیوں کے مہاوت کی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سفاری پارک میں دو ماہ قبل سونیا ہتھنی اپنے پنجرے میں مردہ پائی گئی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹس میں سونیا کی موت ٹی بی کے مرض سے ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement