Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت، دولہا اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے علاقے لیاری موسیٰ لین میں گزشتہ روز نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ڈھائی سالہ بچی کے جاں بحق ہونے پر ہوائی فائرنگ کا مقدمہ، فائرنگ کرنے والے گرفتار پولیس اہلکار دولہا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ڈاکس تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں گرفتار دولہا سمیت 7 نامزد اور 4 نامعلوم افراد شامل ہیں، ملزم دولہا آفتاب پولیس اہلکار کراچی پولیس چیف آفس میں تعینات ہے۔ بچی کے قتل کا دوسرا مقدمہ بھی بغدادی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں ایس ایم جی، نائن ایم ایم اور 30 بور ہتھیار استعمال ہوئے، ڈاکس پولیس نے متعدد خول برآمد کیے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ کے مقام اور بچی کی ہلاکت کی جگہ میں تقریباً 1 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement