Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کے الیکٹرک نے بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث پاکستان ریلوے کی بجلی منقطع کرنے کا عمل شروع کردیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کے الیکٹرک نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث پاکستان ریلوے کی بجلی منقطع کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کو بقایا جات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی جاری رکھنا ممکن نہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پاکستان ریلوے کے 31 کنکشنز پرواجب الادا بل کی رقم 43 کروڑ روپے ہے، پاکستان ریلوے بجلی کی بحالی کے لئے فوری طور پر واجبات ادا کرے، بغیر ادائیگی بجلی کی فراہمی ممکن نہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی بجلی منقطع کرنے سے قبل بلوں کی ادائیگی کی یادہانی کے متعدد نوٹسز جاری کیے گئے، پاکستان ریلوے حکام نے بجلی بلوں کی ادائیگی کی متعدد مرتبہ یقین دہانی کرائی مگر تاحال ادائیگی نہیں ہوئی، ریلوے حکام سے جلد از جلد ادائیگی کی درخواست کی جاتی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement