Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ٹیکس اہداف میں ناکامی، آئی ایم ایف نے منی بجٹ کا مطالبہ کردیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ٹیکس اہداف میں ناکامی پر آئی ایم ایف نے شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ کا مطالبہ کر دیا، رپورٹ کے مطابق ورچوئل بات چیت کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس اہداف پر نظرِ ثانی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 500 ارب کا منی بجٹ آ سکتا ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 188 ارب 80 کروڑ روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 3631 ارب 40 کروڑ روپے کے محصولات اکٹھے کرنا تھے لیکن 3442 ارب 60 کروڑ روپے اکٹھے کیے جا سکے

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement