Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آج سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان، آنے والے دنوں میں گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں آج سے سمندری ہوائیں بتدریج بحال ہونا شروع ہوں گی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی جاسکتی ہے جبکہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 تا 38 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ کراچی میں بلوچستان کی گرم و خشک ہواؤں کے اثرات زائل ہونا شروع ہوگئے ہیں، بلوچستان کی شمال مغربی ہواؤں کے سبب شہر میں گرم و خشک موسم ریکارڈ ہو رہا تھا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبے کے دیگر شہروں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے سمندری طوفان کے حوالے سے بتایا کہ ڈپریشن عمان کی طرف چلا گیا ہے لیکن اس کے باعث کراچی سمیت سندھ کے جنوبی اضلاح میں موسم کافی گرم رہا ہے

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement