Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان فٹبا ل ٹیم کا روس کے ساتھ فرینڈلی میچ کھیلنے کا موقع ہاتھ سے نکل گیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان فٹبال ٹیم کو وقت کی کمی کے باعث روس کے خلاف فرینڈلی میچ کھیلنے کا موقع ہاتھ سے نکل گیا۔

روس اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں ممکنہ فرینڈلی میچ کیلئے مذاکرات شروع ہوئے تھے تاہم پی ایف ایف کی عدم دلچسپی کی وجہ سے بات آگے نہ بڑھ سکی۔ 195 ویں رینک پر موجود پاکستان کو عالمی نمبر 34 روس کے خلاف کھیلنے کا موقع مل سکتا تھا لیکن وقت کی کمی کے باعث یہ ممکن نہ ہوا

ذرائع کے مطابق روس نے پاکستان کو اکتوبر کی فیفا انٹرنیشنل ونڈو میں ایک فرینڈلی میچ کھیلنے کی پیشکش کی تھی، جس کے تمام اخراجات روسی فٹبال فیڈریشن کو برداشت کرنا تھے۔ روس میں ہونے والے اس میچ کےلیے 11 اکتوبر کی تاریخ تجویز کی گئی تھی، لیکن پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے تیاری کیلئے ناکافی وقت کا جواز دیتے ہوئے اس پیشکش کو قبول نہ کیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے روس سے اکتوبر کی بجائے نومبر کی ونڈو میں فرینڈلی کھیلنے کی درخواست کی، لیکن روسی فٹبال فیڈریشن نے اس سے انکار کر دیا۔ دونوں فیڈریشنز کے درمیان آخری رابطہ ستمبر کے آخر میں ہوا تھا، اور اس کے بعد سے نومبر میں میچ کے امکانات تقریباً معدوم ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو اب فرینڈلی میچز کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے جائیں گے، جس کے باعث نومبر میں کسی دوسرے حریف سے بھی انٹرنیشنل فرینڈلی کا انعقاد مشکل ہو گیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ روس سے بھی اس وجہ سے ہی بات ہوئی تھی کہ تمام اخراجات روسی فیڈریشن برداشت کرنے کو تیار تھی، اب اگلا میچ اس صورت ہی ممکن ہوگا جب میزبان فیڈریشن اخراجات برداشت کرنے کو تیار ہو۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement