Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺمیں 4 نئے آئمہ کی تقرری کا شاہی فرمان جاری

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺمیں 4 نئے اماموں کی تقرری کا شاہی فرمان جاری کر دیا گیا ہے-

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے تحت دینی شعبے کے سربراہ اور مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے نئے اماموں کی تقرری پر شاہی منظوری کی اطلاع دی ہے۔

مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کے مطابق مسجد الحرام میں دو امام شیخ بدر الترکی اور شیخ ڈاکٹر الولید الشمسان کی تقرری ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بھی دو امام شیخ ڈاکٹر محمد برہجی اور شیخ ڈاکٹر عبد اللہ القرافی کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین کی جانب سے ’شاہ سلمان غیرمنافع بخش فاؤنڈیشن‘ کے لیے ضمنی قوانین کی منظوری جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔ سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شاہ سلمان غیرمنافع بخش فاؤنڈیشن خادم حرمین شریفین کی جانب سے انسانوں کی فلاح و بہبود اوربھلائی کے لیے کیے جانے والے کاموں اور اقدامات کی ایک کڑی ہے۔

سعودی فرمانروا نے اس ضمن میں اپنے ایکس اکاونٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ انسانوں پر کی گئی سرمایہ کاری جس سے انکی ثقافت و شناخت نمایاں و ممتاز ہوتی ہے کے فلاحی عل کو ہم جاری رکھیں گے۔

سعودی فرمانروا نے مزید کہا کہ ’معاشروں کی خوشحالی اور ترقی کے لیے انسانوں کو درپیش چیلنجوں کا بہتر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے شاہ سلمان فاؤنڈیشن کا آغاز کررہے ہیں‘

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement