Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی میں انوسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح کر دیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر کراچی نے ان کا استقبال کیا،۔سپہ سالار کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی

آرمی چیف نے انووسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح بھی کیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور عمائدین نے تقریب میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے معیشت میں آئی ٹی کی اہمیت پر زور دیا جبکہ آرمی چیف نے آئی ٹی صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالی

جنرل عاصم منیر نے کراچی کی تاجر برادری سے بھی ملاقات کی۔معیشت کی بہتری میں تاجر برادری کے تعاون کو سراہا گیا۔آرمی چیف نے ایس آئی ایف سی کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کی کوششوں کی تعریف کی

آرمی چیف نے دوست ممالک بالخصوص چین،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعاون کو سراہا۔کہا پاکستان بے پناہ وسائل سے مالا مال ہے۔انشاءاللہ پاکستان اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل کرے

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement