Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آج مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں کا ہڑتال کا اعلان

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں آج پولٹری شاپ کیپرز، ریٹیلرز اور ہول سیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ مرغی فروشوں نے غیر ضروری جرمانوں اور گرفتاریوں کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں آج مرغی فروخت نہیں ہوگی کیونکہ پولٹری شاپ کیپرز، ریٹیلرز اور ہول سیلرز ایسوسی ایشن نے آج کراچی میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ہول سیل پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق یہ فیصلہ غیر ضروری جرمانوں اور گرفتاریوں کے خلاف کیا گیا ہے۔

ترجمان پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ زمینی حقائق جانے بغیر ریٹ لسٹ جاری کرتی ہے جس پر مرغی فروخت کرنا نا ممکن ہے جب کہ بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے انتطامیہ دکانداروں کو جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ جیل بھیج دیتی ہے۔

سندھ بلوچستان پولٹری ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر مرغی کی سرکاری قیمت جاری کرے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement