Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں علاج کیلئے دی گئی پالتو بلی واپس نہ کرنے پر عدالت میں درخواست دائر

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں علاج کے لیے نجی ادارے کو دی گئی پالتو بلی مبینہ طور پر واپس نہ کرنے کے معاملے میں خاتون وکیل نے ادارے کی مالکن اور دیگر کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کراچی نے ایس ایچ او ملیر کینٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 19 اگست کو نجی ادارے کے ملازم کو اپنی پالتو بلی علاج کے لیے دی جس کی ٹانگ پر معمولی سا زخم تھا۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ بلی واپس لینے گئی تو بلی دکھائی گئی اور نہ اندر آنے دیا گیا، 21 اگست کو ادارے کی جانب سے بتایا گیا کہ میری بلی مر گئی ہے۔

درخواست گزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلی کی لاش مانگی تو وہ بھی نہیں دی گئی بلکہ دھمکیاں دی گئیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ذمے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement