Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے نائب صدر اور سابق رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر گرفتار

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر کو پولیس نے کراچی کے علاقے صدر سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق راجا اظہر اپنی گاڑی میں سوار ہوکر صدر میں ایک مقامی چائے کے ہوٹل پر روکے جہاں تھانہ صدر ایس ایچ او نے ہوٹل سے گرفتار کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ راجا اظہر کی گرفتاری کے وقت متعدد پولیس کی موبائلز نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کیا۔

راجا اظہر کو پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، راجا اظہر سابق رکن سندھ اسمبلی اور کراچی ڈویژن کے سینیئر نائب صدر ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement