Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حکومت سندھ کا خواجہ سراؤں کیلئے تعلیمی پالیسی لانے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سندھ حکومت نے خواجہ سراؤں کیلئے ٹرانس جینڈر تعلیمی پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پالیسی کے تحت خواجہ سراؤں کو تعلیم کی سہولیات میسر آسکیں گی۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے خواجہ سراؤں کیلئے ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی بنائی ہے اور یہ پاکستان کی ٹرانس جینڈر پہلی پالیسی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر کیلئے تعلیمی پالیسی کا ڈرافٹ حتمی مراحل میں ہے، ٹرانس جینڈر کو تعلیم کے یکساں مواقع مہیا ہونے چاہئیں۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر افراد کی تعلیم اور تربیت کے معاملات پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہےہیں تاکہ انھیں معاشرے میں کار آمد فرد بنانے کیلئے یکساں مواقع مہیا ہوسکیں۔

پالیسی کے تحت خواجہ سراؤں کو تعلیم کی سہولیات میسر آسکیں گی، ٹرانس جینڈر افراد کو اعلیٰ تعلیم کیلئے اسکالر شپ بھی دی جائیں گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement