Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پشاور زلمی کے ٹام کوہلر اور شرفین ردرفورڈ پی ایس ایل سے باہر

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان سپرلیگ سیون میں پشاور زلمی کی ٹیم 2 اہم غیرملکی کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی۔ زلمی ٹیم میں شامل انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈمور انجری کا شکار ہوگئے۔ کیڈمور لیگ کے بقیہ میچز میں پشاور زلمی کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

 

پشاور زلمی میں ہی شامل ویسٹ انڈیز کے شرفین ردرفورڈ نے بھی ذاتی مصروفیات کے باعث بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔ ٹام کوہلر کیڈمور اور شرفین ردرفورڈ دونوں اپنے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

 

پشاور زلمی نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بیٹنگ آل راؤنڈر بینی وول کو متبادل کھلاڑی کے طور پر اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

 

پشاور زلمی کی ٹیم پی ایس ایل سیون کے پلے آف مرحلہ کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔ زلمی نے لیگ کے نو میچز میں سے پانچ میں کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلہ میں جگہ پکی کی ہے۔

 

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement