Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عمر شریف کی امریکہ منتقلی کے لیے ایٸر ایمبولینس کل کراچی پہنچنے گی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔
معروف کامیڈین عمرشریف کی امریکا منتقلی کے لیے ایئر ایمبولینس ہفتے کو کراچی پہنچ جاٸے گی ، ایئرایمبولینس میں طبی عملے کے افراد کے علاوہ فیملی کے دو افراد روانہ ہوں گے۔
آے آر واٸے کے مطابق گذشتہ روز معروف کامیڈین عمرشریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری کئے گئے تھے ، جبکہ ویزےکے لیے عمر شریف کو کونسل خانے آنے سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔
سندھ حکومت نے ویزے جاری کرنے پر امریکی کونسل خانے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا  کہ ”برصغیر کے عظیم ترین کامیڈین کی صحت یابی کے لیے دعاگو رہیں گے۔“
عمر شریف کی خواہش کے پیش نظر اہلیہ زرین عمر ان کے ہمراہ جائیں گی ، جبکہ امریکا میں ڈاکٹر طارق شہاب سرجری کے انتظامات کر رہے ہیں۔
خیال رہے سندھ حکومت نے معروف کامیڈین عمر شریف کے علاج کے لیے 4 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے، رقم ایئر ایمبولینس اور دیگر اخراجات پر خرچ ہوگی۔
شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement