Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے علاقے لانڈھی سے 17 سالہ لڑکی لاپتہ، مقدمہ درج کرلیا گیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں ایک اور نوجوان لڑکی کے لاپتہ ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ شہرقائد کے علاقے لانڈھی سے 17 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی۔ پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق لانڈھی بابر مارکیٹ کے قریب سے 17 سال کی لڑکی لاپتہ ہوگئی، واقعے کا مقدمہ لانڈھی تھانے میں اغواء کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہے جبکہ لڑکی کے والد کا مقدمے میں موقف ہے کہ لڑکی گھر سےکالج کا کہہ کر نکلی تھی۔ والد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق 3 روز گزر گئے بچی کا کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کے والدین کے مطابق لڑکی 4 فروری کی صبح 11 بجے گھر سے کالج کا کہہ کر نکلی تھی۔ لڑکی کی گھر سے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں لڑکی کو اکیلے علاقے سے گزرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement