Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 250 روپے تک پہنچنے کا خدشہ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان نے شہرقائد میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 250 روپے تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کے کراچی ڈویژن کے صدر مبشر قدیر قریشی کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی نے وعدے کے مطابق دودھ کی قیمتوں کے تعین کیلئے تاحال اجلاس نہیں بلایا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ دودھ کی ایکس فارم گیٹ کی پیداواری لاگت 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے۔ اگر کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی نئی قیمتوں کا اعلان نہ کا گیا تو ڈیری فارمرز خود اعلان کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کے کراچی ڈویژن کے صدر مبشر قدیر قریشی کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس ہفتے میں دودھ 200 روپے فی لیٹر اور مئی میں 250 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

مبشر قدیر قریشی کا کہنا ہے کہ امپورٹ پر پابندیاں اور زرعی اجناس و چارے کی بے تحاشا ایکسپورٹ سے دودھ اور گوشت کی پیداواری لاگت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement