Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 51 پیسے فی یونٹ اضافہ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی عوام کو ایک بار پھر بجلی کا جھٹکا دے دیا گیا۔ نیپرا نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 51 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے حکومتی درخواست پر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ یونیفارم ٹیرف کی مد میں کیا گیا ہے۔ یہ وصولی ستمبر سے نومبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

چیئرمین نیپرا کے مطابق حکومت کے الیکٹرک کو 10 روپے فی یونٹ بجلی دے رہی ہے، کے الیکٹرک خود اپنی بجلی 37 روپے میں پیدا کرتی ہے، حکومت کراچی کے عوام کو 291 ارب روپے سالانہ سبسڈی دے رہی ہے۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 55 پیسے بنتی ہے، عوام سے وصولی 51 پیسے فی یونٹ کے حساب سے کی جائے گی، حکومت 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے گی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کراچی صارفین کو بجلی فی یونٹ 43 روپے 38 پیسے پڑتی ہے، حکومت 17 روپے 29 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے رہی ہے، صارفین کو 29 روپے 9 پیسے میں بجلی دی جاتی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement