Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ڈالر پھر مہنگا ہونے لگا، انٹربینک میں قیمت میں 215 روپے ہوگئی

پاکستان میں روپے کے مقابلے میں کئی دنوں تک ڈالر کی قدر گرنے کے بعد اب ایک بار پھر ڈالر سر اٹھانے لگا ہے۔ مسلسل دوسرے روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

کاروباری مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر میں 12 پیسے اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں ایک ڈالر 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 215 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت 217 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دھ کو 13 دن تک مسلسل گرنے کے بعد ڈالر کی قدرمیں اضافہ ہوا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر دن کے اختتام پر 214 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 214.50 روپے پر ٹریڈنگ کررہا تھا اوردن کے اختتام پرڈالرکی قیمت 2 روپے بڑھ کر214 روپے ہوگئی تھی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تھا تاہم اب 100 انڈیکس میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 160 پوائنٹس کم ہو کر 43 ہزار 516 ہو گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Read More

سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار چھ ملزمان کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی افسر نے بتایا کہ دو ملزمان کی جانب سے اعتراف جرم کرلیا گیا ہے تیرہ جون کو سومار ولد یارو بھن نامی شخص کی ایک اونٹنی ضلع سانگھڑ میں واقع ایک کھیت سے گزری، جو مبینہ طور پر جعفر نامی ایک اور شخص کا تھا۔وڈیرے نے پہلے ملازمین کے ہمراہ اونٹنی پر تشدد کیا اور پھر کلہاڑی سے دائیں ٹانگ کا نچلا حصہ کاٹ دیا تھا پیشی کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے دو کلہاڑیاں برآمد کی گئی ہیں اور دو ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے وڈیرے کو کلین چٹ دے دی، ڈی ایس پی لون خان شر کا کہنا ہے کہ جہاں واقعہ ہوا وہ غلام رسول کی زمین نہیں ہے، یہ زمین دوسرے وڈیرے کی ہے، ہمیں غلام رسول کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا

Close Button