Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ، محکمہ صحت نے پابندیوں کی سفارش کردی

پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس زور پکڑنے لگا۔ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی عالمی وبا سے دوبارہ سب سے زیادہ متاثر ہونے لگا ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ہونے کے بعد محکمہ صحت نے شہرقائد میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کی سفارش کردی۔

 

کراچی میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ڈی جی ہيلتھ نے کمشنرکراچی کوخط لکھ کرپابنديوں کی سفارش کردی ہے۔ ڈی جی ہیلتھ کے خط میں بتایا گیا کہ شہر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے رپورٹ کئے جانے والے کیسز کے باعث شہریوں کا ماسک پہننا اور سماجی فیصلے کو لازمی قرار دیا جائے۔

 

شہر میں انڈورتقریبات300 اورآؤٹ ڈور تقريبات 400 افراد تک محدود کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ شہر کے شاپنگ مالز، جمز، مزارات میں داخلے پر ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنےکی تجویز بھی دی گئی ہے۔

 

ڈی صحت کے لکھے گئے خط میں  شہر کی پبلک ٹرانسپورٹ میں صرف70 فیصد لوگوں کو سفر کرنے کی اجازت دینے کا کہا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ کراچی میں24 گھنٹوں میں 168 نئےکیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور شہر ميں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 15.75   فیصد رپورٹ کی گئی ہے۔ کراچی کے بعد سب سے زیادہ کرونا کیسز لاہورمیں رپورٹ ہوئے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button