Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گرین لائن بس پر پتھراؤ، پولیس کو تحریری درخواست جمع کروادی گئی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے پہلے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ گرین لائن پر پتھراؤ کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ گرین لائن کے سیکیورٹی آفیسر کی جانب سے متعلقہ پولیس کو تحریری درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

 

درخواست کے مطابق نمائش سے سرجانی جاتے ہوئے گرین لائن بس پر ایک مقام پر نامعلوم شر پسند کی جانب سے پتھر پھینکا گیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا اور گرین لائن کے اثاثے کو نقصان پہنچا، دیگر مقامات پر بھی بسوں پر پتھروں کیا گیا ہے۔درخواست میں شر پسندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران مختلف چار مقامات پر گرین لائن بسوں پر پتھر پھینکے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ   گرین لائن کی سیکیورٹی کے حوالے سے  900 کیمرے اور  ڈھائی سو اہلکاروں کی تعیناتی کا دعویٰ کیا تھا تھا۔

 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی سیکیورٹی کے لیئے اتنے اقدامات کیے جانے کے باوجود بر پر پتھراؤ ہونے سے گرین لائن کی سیکیورٹی پر بھی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں جبکہ گرین لائن منصوبے پر شرپسندوں کی جانب سے پتھراؤ کے معاملہ کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement