Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں 2لاکھ38 ہزار سے زائد نئے ووٹرزکا اضافہ

votters
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں ایک سال کے دوران 2 لاکھ 38 ہزار 613 ووٹ اضافے کے بعد 98لاکھ 6 ہزار805 تک پہنچ گئے، سال 2025ء کے دوران کراچی میں اوسط یومیہ اضافہ 676 نئے ووٹرز رہاہے۔ الیکشن کمیشین  کی جانب سے جاری 22 جنوری 2025 اور 30 دسمبر 2025  کے اعداد و شمار کے مطابق مرد ووٹرز کے مقابلے میں خواتین ووٹرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایک سال کے دوران کراچی میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 60 ہزار 94 خواتین (57 فیصد) ووٹرز اور ایک لاکھ 2 ہزار 519 مرد (43 فیصد) نئے ووٹرز کا اضافہ ہوا۔

نئے ووٹرز کے اضلاع کے حساب سے اضافے کے مطابق ضلع وسطی کے 56 ہزار 220 نئے ووٹرز میں سے 24 ہزار 818 مرد (44.14 فیصد) اور 31 ہزار 402 خواتین (55.86 فیصد)، ضلع شرقی کے 42 ہزار 718 نئے ووٹرز میں سے 18 ہزار 620 مرد (43.59 فیصد) اور 24 ہزار 98 خواتین (56.41 فیصد)،ضلع کورنگی کے 33 ہزار 180 نئے ووٹرز میں سے 14 ہزار 214 مرد (42.84 فیصد) اور 18 ہزار 966 خواتین (57.16 فیصد)،ضلع جنوبی کے 22 ہزار 705 نئے ووٹرز میں سے 7 ہزار 891 مرد (34.75 فیصد) اور 14 ہزار 814 خواتین (65.25 فیصد)،ضلع غربی کے 28 ہزار 995 نئے ووٹرز میں سے 12 ہزار 350 مرد (42.59 فیصد) اور 16 ہزار 645 خواتین (57.41 فیصد)،ضلع کیماڑی کے 26 ہزار175 نئے ووٹرز میں سے 11 ہزار 766 مرد (44.95 فیصد) اور 14 ہزار 409 خواتین (55.5 فیصد) اور ضلع ملیر کے 28 ہزار 620 نئے ووٹرز میں سے 12 ہزار 860 مرد (44.93 فیصد) اور 15 ہزار 760 خواتین (55.07 فیصد) ہیں۔

نئے ووٹرز میں اضافے کو مدنظر رکھیں تو کراچی کا مجموعی اضافہ 2.49 فیصد ہے، جبکہ اضلاع کے حساب سے ضلع ملیر میں 3.32 فیصد، ضلع غربی میں 2.93 فیصد، ضلع کیماڑی میں 2.84 فیصد، ضلع وسطی میں 2.57 فیصد، ضلع شرقی میں 2.44 فیصد، ضلع کورنگی میں 2.14 فیصد ضلع جنوبی میں 1.74 فیصد اضافہ ہوا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement