Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں 22 لاکھ گاڑی مالکان کو نئی نمبرپلیٹ جاری

Ajrak Number plate
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں سندھ حکومت کا گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی تبدیلی کا مشن،46 لاکھ رجسٹرڈ گاڑیوں میں سے 24 لاکھ مالکان کو نئی نمبر پلیٹ جاری نہ ہو سکی، محکمہ ایکسائز کے اعداد و شمار کے مطابق 31 دسمبر2025 تک 30 لاکھ افراد نے نئی نمبر پلیٹ کے اجرا کے لئے درخواست دی۔ جولائی 2025 تک درخواست جمع کرانے والے 22 لاکھ مالکان کو نئی نمبر پلیٹ جاری کی جا چکی ہے۔ایک لاکھ سے زائد تیار شدہ نمبر پلیٹس کا اسٹاک اس وقت موٹر وہیکل رجسٹریشن سینٹرز میں موجود ہے، جن کی تقسیم کا عمل مرحلہ وار جاری ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے 31 جنوری2026 تک نمبر پلیٹ کی تبدیلی کی مہلت میں توسیع کا کوئی نوٹی فیکشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔ مدت میں توسیع نہ ہونے کی صورت میں امکان ہے کہ نئی نمبر پلیٹ نہ لگانے والے گاڑی مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

محکمۂ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے 31 دسمبر 2025 کے اعداد شمار کے مطابق شہر میں اس وقت مجموعی طور پر چھوٹی بڑی 46 لاکھ گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔ جس میں 26 لاکھ موٹر سائیکل، 15 لاکھ کاریں اور دیگر اقسام کی 5 لاکھ گاڑیاں شامل ہیں۔

محکمۂ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ترجمان نے “ٹائمز آف کراچی” کو بتایا ہے کہ جولائی 2025ء تک 22 لاکھ درخواست دہندگان کو نئی نمبر پلیٹ جاری کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق سندھ ایکسائز کی ویب سائٹ پر نمبر پلیٹ کااسٹیٹس چیک کرنے کا آپشن درست معلومات فراہم کررہا ہے۔ تاہم جن افراد نے جولائی کے بعد درخواست جمع کی ہے وہ فی الحال ظاہر نہیں ہونگی۔

ترجمان کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لئے نئی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لئے دفاتر میں صبح 10 بجے تک ٹوکن فراہم کیا جاتا ہے اور ٹوکن کے حصول کے لئے کوئی آن لائن سسٹم نہیں ہے۔ درخواست گزاروں کو انہی سینیٹرز سے نمبر پلیٹ ملے گی ، جس کا آن لائن درخواست میں  اندراج کیا گیا ہے۔ سوک سینٹر اور ایگزیکٹو سینٹر کلفٹن یا کسی بھی ضلعی دفتر کی لوکیشن دیں گے تو اسی سینٹر پر نمبر پلیٹ فراہم کی جائے گی۔

محکمۂ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق کراچی میں تیزی سے بڑھتی ہوئی گاڑیوں کی تعداد کے باعث ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کی فراہمی کے عمل کو مزید تیز اور شفاف بنانے اور گاڑیوں کے سامان کو معیاری بنانے کے لیے سخت اقدامات کرنے اور چیک رکھنے کی ضرورت ہے۔ محکمہ اکیسائز کے مطابق نئی نمبر پلیٹ کے لیے درخواست نہ دینے اور گاڑیوں کو اپنے نام منتقل نہ کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن ہوگا، تاہم جنہوں درخواست جمع کی ہے اور نمبر پلیٹ نہیں ملی ہے انکو صرف اپنی درخواست کا حوالہ دکھانا ہوگا۔

 

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement