Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مسلم ممالک غزہ امن بورڈ جیسے پرفریب اداروں سے دھوکہ نہ کھائیں: امیرشجاع الدین

Amir Shujauddin Sheikh statement on the Gaza Peace Board
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

تنظیم اسلامی کے امیرشجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ مسلم ممالک ’غزہ امن بورڈ‘ اور ’بورڈ آف پِیس‘جیسے پر فریب اداروں و نعروں سے دھوکہ نہ کھائیں، کراچی کے ایک بڑے پلازہ میں بدترین جان لیوا آتش زدگی نے انتظامی مشینری کا پول ایک مرتبہ پھر کھول دیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تقریباً چار سال تک غزہ میں مسلسل وحشیانہ بمباری، امداد کی مکمل بندش، ہر معاہدہ توڑنے، بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے اور شدید بارشوں و سردی کو فلسطینی بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کی نسل کُشی کے لیے استعمال کرنے والے درندے اب نام نہاد ’انسانی حقوق‘ کے علمبردار بن کر غزہ میں ’امن‘ کے منصوبے پیش کر رہے ہیں۔

امیرشجاع الدین شیخ کے مطابق پاکستان سمیت 60 ممالک کو ’غزہ امن بورڈ‘ نامی ادارے میں فی رکن ایک ارب ڈالر ادائیگی کی شرط پر شمولیت کی دعوت دی جا رہی، جِس کا سربراہ خود امریکی صدر ٹرمپ ہوگا، بعض تجزیہ نگاروں کے نزدیک یہ اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں مخالفین کے ویٹو کا توڑ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان کو دی گئی دعوت کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ اِس نئی تنظیم میں شامل ہو جاؤ اور ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کے ظلم و ستم کے پہاڑ جو اُس نے غزہ پر امریکہ کی خصوصی اور مکمل تعاون سے گرائے، اُس کے ابلیسی چہرے کو دھو کر اُجلا کرنے کے لیے رقم بھی تم ہی فراہم کرو!

انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ اور اس کا نعرہ ریاستِ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے، لہٰذا پاکستان تمام مشکلات کے باوجود دیگر مسلم اور دیگر ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر اِس شر انگیز ادارہ میں شرکت سے انکار کر دے۔ مسلم ممالک آپس کی تلخیاں چھوڑ کر اتحاد پیدا کریں اور اپنی سطح پر ایک فعال ’اسلامی امن بورڈ‘ قائم کرنے کی طرف بڑھیں تاکہ اسلام دشمن قوتوں کو سیاسی، معاشی اور عسکری لحاظ سے دندان شکن جواب دیا جا سکے۔

کراچی کے ایک بڑے پلازہ میں ہفتہ کے روز لگنے والی آگ جس میں اخباری اطلاعات کے مطابق 29 افراد جاں بحق اور 90 کے قریب بری طرح جھلس گئے تھے نے کراچی انتظامیہ کی کاہلی اور وسائل کے ضیاع کو ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا ہے، ایسی آفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے لوگوں کے لیے آزمائش و امتحان بھی ہوتی ہیں۔

آخر میں امیر تنظیم اسلامی نے کراچی اور دنیا بھر میں جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کے لیے دعائے مغفرت کی (اناللہ وانا الیہ راجعون) اور زخمیوں کی جلد اور کامل صحتیابی کے لیے دعا فرمائی۔ آمین

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement