Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات 17 جنوری سے شروع ہونگے

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سال 2026ء میں 45168 علماء فارغ التحصیل ہونگے، جبکہ 116607 طلباء و طالبات نے قرآن پاک حفظ مکمل کرلیا ہے۔ سالانہ امتحانات 2026ء 17 سے 22 جنوری تک ایک ساتھ ملک بھر میں 6 روز تک جاری رہیں گے اور امتحان کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کاہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر 5057 امتحانی مراکز میں 659335 طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہونگے، جو سال 2025ء کے مقابلے میں 28073 زائد ہیں، جبکہ 29576 افراد مشتمل امتحانی عملہ نگرانی کرے گا۔

وفاق المدارس کے میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق 1446/47ھ (2025ء) میں 1500سے زائد مدارس نے الحاق کیا۔ 1960ء سے تاحال وفاق کے تحت سالانہ امتحان جاری ہے۔ 1960ء میں پہلی بار 102 مدراس وفاق المدارس میں شامل تھے اور یہ تعداد دسمبر 2025ء تک بڑھ کر 27358 ہوئی ہے اورطلبہ و طالبات کی مجموعی تعداد 30 لاکھ قریب ، جبکہ اساتذہ کرام اور دیگر عملہ 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ہے۔

فارغ التحصیل 45168 علماء و عالمات میں سے 12165 طلباء اور 33003 طالبات ہیں۔ تکمیل حفظ القرآن کرنے والے طلبہ و طالبات کی تعداد 116607 ہے، جن میں سے 95931 طلبہ، جبکہ 20676 طالبات ہیں۔

دریں اثناء وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مفتی محمد تقی عثمانی اور ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے ہدایت کی ہے کہ سالانہ امتحانات کے دوران طلبہ و طالبات اور عملے کی سہولیات کا بھر خیال رکھا جائے اور بھرپور طریقے سے شفاف امتحانات کو یقینی بنایا جائے۔

وفاق المدارس کے میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق امتحان کے دوران پرچوں کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدام کئے گئے ہیں، جبکہ حل پرچوں اور ریکارڈ کو مرکزی دفتر تک پہنچانے کے لئے پاکستان پوسٹ آفس کی مدد لی گئی ہے، ان فرائض کو پورا کرنے کے لئے ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلیں گے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement