Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جامعہ کراچی نے بی اے کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

Karachi University announces BA annual results
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

جامعہ کراچی نے ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس ریگولر وپرائیوٹ سالانہ امتحانات 2023-24 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

جامعہ کراچی نے ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس (اے ڈی اے) ریگولر و پرائیوٹ سال دوئم و باہم سالانہ امتحانات برائے 2023-2024 کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ناظم امتحانات نے بتایا ہے کہ اس سال امتحانات میں ہزاروں طلبہ شریک ہوئے جبکہ کامیابی کا مجموعی تناسب ریگولر میں 44.37 فیصد اور پرائیوٹ میں 43.40 فیصد رہا۔

ریگولر نتائج:

ریگولر سال دوئم و باہم 2023ء میں اقراء حفاظ ڈگری کالج کی طالبہ لاریب بنت ارشد محمود سیٹ نمبر 912925 نے 841 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ افرا بنت عابد رزاق (838 نمبر) نے دوسری اور عنزیلہ بنت یوسف (820 نمبر) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ریگولر سال دوئم و باہم 2024ء میں پہلی پوزیشن نورالحرم بنت وقارالدین (840 نمبر)، دوسری روشن بنت محمد عارف (826 نمبر) اور تیسری ہادیہ شکیل بنت شکیل احمد (818 نمبر) نے حاصل کی۔ ریگولر امتحانات میں مجموعی طور پر 8353 طلبہ شریک ہوئے، جن میں سے 1351 فرسٹ ڈویژن اور 2355 سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرار پائے۔

مزید پڑھیں:انٹرمیڈیٹ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشن طالبات نے حاصل کیں

پرائیوٹ نتائج:

پرائیوٹ سال دوئم و باہم 2023ء میں نویرہ بنت محمد سہیل (759 نمبر) پہلی، عائشہ بتول بنت احمد دین (740 نمبر) دوسری اور نمرہ شعیب بنت محمد شعیب احمد سوپارہ (736 نمبر) تیسری پوزیشن پر رہیں۔

پرائیوٹ سال دوئم و باہم 2024ء میں رفیدہ ارشد بنت محمد ارشد (759 نمبر) نے پہلی پوزیشن، ثمینہ مراد بنت مراد خان (766 نمبر) نے دوسری اور ماہ نور ظفر بنت محمد ظفر (755 نمبر) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پرائیوٹ امتحانات میں 3555 طلبہ شریک ہوئے، جن میں 501 طلبہ فرسٹ ڈویژن اور 1035 سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرار پائے۔ جامعہ کراچی کے مطابق کامیاب طلبہ کو ڈگریز جاری کرنے کے ساتھ ساتھ نتائج آن لائن بھی دستیاب کر دیے گئے ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement