Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گوگل نے ویب براؤزر کروم کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے مکمل تبدیل کر دیا

Google has completely changed the web browser Chrome
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

گوگل نے اپنے ویب براؤزر کروم کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے زیادہ اسمارٹ اور بالکل تبدیل کر دیا ہے۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 2008 میں متعارف کرائے جانے کے بعد اب کروم کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد کروم میں سرچ، براؤزر اور آن لائن ٹاسکس وغیرہ پر اثرات مرتب ہوں گے۔

اے آئی موڈ

گوگل کروم میں سب سے بڑی اور نمایاں تبدیلی اے آئی موڈ کا اضافہ ہے۔ گوگل سرچ کے اس نئے آپشن کو براہ راست گوگل ایڈریس بار کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ اب صارفین مختصر سرچ اصطلاحات کی بجائے طویل سوالات ٹائپ کرسکیں گے اور پیج سے نکلے بغیر جواب حاصل کرسکیں گے۔

یہ فیچر پیج پر موجود مواد کے حوالے سے بھی کارآمد ہوگا۔ مثال کے طور پر آپ نے کوئی ویب سائٹ اوپن کی ہوئی ہے اور اس میں موجود چیزوں کے بارے میں کروم سے سوالات پوچھ سکیں گے یا اے آئی کی مدد سے سمری حاصل کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر ابھی انگلش زبان میں امریکا میں گوگل کروم کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے مگر بہت جلد دیگر ممالک میں بھی اسے پیش کیا جائے گا۔

جیمنائی اسسٹنٹ

اسی طرح گوگل نے جیمنائی اسسٹنٹ کو بھی براہ راست کروم کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ پہلے یہ سہولت صرف سبسکرائبرز کو حاصل تھی مگر اب یہ فیچر تمام افراد کو مفت دستیاب ہوگا۔

جیمنائی کسی ویب پیج کو پڑھ اور سمجھ سکے گا، متعدد ٹیبز مں موجود تفصیلات کا موازنہ کرسکے گا اور بتا سکے گا کہ کچھ دن پہلے کن ویب سائٹس پر وزٹ کیا تھا۔ یعنی ہسٹری میں سرچ کرنے کی بجائے آپ براہ راست جیمنائی کو ہدایت کرسکیں گے کہ کچھ دن پہلے اوپن کی جانے والی ویب سائٹ کو اوپن کر دے۔

مزید پڑھیں:گوگل نے پاکستان میں جدید اے آئی ویڈیو ٹولز متعارف کرادیے

یہ فیچر بھی ابھی امریکا میں ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کی سپورٹ بھی جلد دستیاب ہوگی۔ ایک اور اہم تبدیلی ٹیبز کے حوالے سے ہے۔ جیمنائی کو متعدد ٹیبز میں کام کرنے کی تربیت دی گئی ہے۔ یہ فیچر اس وقت کارآمد ثابت ہوگا جب آپ مختلف چیزوں کا موازنہ کرنے کے خواہشمند ہوں گے۔

جیمنائی اسسٹنٹ مختلف پیجز سے تفصیلات حاصل کرکے سنگل سمری کی شکل میں پیش کر دے گا، جس سے صارفین کو ایک کے بعد دوسرے پیج پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایڈوانس براؤزنگ اسسٹنٹ

گوگل کی جانب سے ایک زیادہ ایڈوانس براؤزنگ اسسٹنٹ متعارف کرانے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے جو رواں سال کے آخر میں کسی وقت دستیاب ہوگا۔ یہ بنیادی طور پر اے آئی ایجنٹ ہوگا جو کہ مختلف ٹاسکس کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کی مدد سے آپ میسجز تحریر کرسکیں گے، آن لائن دستاویز بھروا سکیں گے اور بھی کافی کچھ کرسکیں گے۔

یہ اے آئی ایجنٹ اس وقت بھی کام کرتا رہے گا جب صارف ویب براؤزنگ میں مصروف ہوگا، مگر یہ اپنے طور پر ای میل بھیجنے یا دیگر کام نہیں کرے گا۔

کروم سکیورٹی

گوگل کے مطابق کروم سکیورٹی کو بھی اے آئی کی مدد سے بہتر بنایا جا رہا ہے۔ جیمنائی نانو محفوظ براؤزنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا اور مختلف scamsسے خبردار کیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے پاس ورڈز منیجمنٹ کے حوالے سے بھی اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔ کروم کی جانب سے پہلے ہی صارفین کو اس وقت الرٹ کیا جاتا ہے جب ان کے گوگل سسٹم میں محفوظ پاس ورڈز ہیکنگ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ مگر بہت جلد کروم میں صارفین کو مختلف سائٹس پر سنگل کلک پر پاس ورڈز بدلنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement