Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آج بارش کے 4 سے 6 اسپیل متوقع، 100 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان

Karachi Heavy Rain
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کے 4 سے 6 اسپیل متوقع ہیں، جن میں بعض مقامات پر 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی موسم کا نظام ہے جو بھارت کی جانب سے سندھ میں ڈیپریشن یا ڈیپ ڈیپریشن کی صورت میں داخل ہو رہا ہے اور اس کا راستہ بھی غیر واضح اور پیچیدہ ہے جس کی وجہ سے بارش کی شدت مختلف علاقوں میں متغیر رہ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، آئندہ 2 روز میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

شدید بارشوں کے پیش نظر شہر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ملیر ندی میں بھی گزشتہ روز سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جو طویل عرصے سے خشک رہی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سے کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری تھا، محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں، ننگی تاروں اور گہرے پانی والے مقامات سے دور رہیں۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اداروں سے فوری رابطہ کریں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement