Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

12ربیع الاول کے موقع پر کراچی میں  کونسے راستے بند ہوں گے اور متبادل راستے کیا ہوں گے؟ ٹریفک پلان جاری

Traffic plan issued for procession to 12 Rabi al-Awwal in Karachi
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں12ربیع الاول کو نکلنے والے جلوس کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے 12ربیع الاول (1447ہجری) مورخہ 6 ستمبر 2025 بروز ہفتہ کوشہر میں نکلنے والے تمام جلوسوں کے لئے ٹریفک کے انتظامات کئے گئے ہیں، تمام ایس ایس پیز ٹریفک اپنے اضلاع میں نکلنے والے جلوسوں کی بذات خود نگرانی کریں گے۔

جلوس کب روانہ ہوگا؟

ٹریفک پولیس کے جاری پلان کے مطابق 12 ربیع الاول کے دو جلوس میمن مسجد سے دوپہر میں روانہ ہونگے، مولانا اکبر درس کے زیر قیادت جلوس میمن مسجد سے دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگا جو آرام باغ مسجد پر اختتام پذیر ہوگا۔

اس کے ساتھ مولانا شاہ عبدالحق قادری کے زیر قیادت مرکزی جلوس میمن مسجد سے دوپہر 3 بجے کے بعد روانہ ہوگا جو نشتر پارک پر اختتام پذیر ہوگا۔

ٹریفک کے متبادل راستے کونسے ہوں گے؟

ڈسٹرکٹ سینٹرل

12 ربیع الاول کو جلوس کے موقع پر ناظم آباد سے آنے والے افراد کو لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب گارڈن سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی طرف جا سکیں گے، لیاقت آباد سے آنے والے افراد تین ہٹی سے لسبیلہ چوک کی طرف بائیں جانب ٹرن کرکے سینٹرل جیل (مارٹن روڈ)کی جانب جا سکیں گے۔

پلان کے مطابق حسن اسکوائرسے پی پی چورنگی جانے والے افراد کشمیر روڈ سے سوسائٹی لائٹ سگنل (شاہراہ قائدین) اور جیل فلائی اوور سے تین ہٹی سے نشتر روڈ (لسبیلہ چوک) جاسکتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ

شاہراہ فیصل سے شاہراہ قائدین (نورانی کباب) سے نمائش جانے والے افراد سوسائٹی لائٹ سگنل سے دائیں جانب موڑ کر کشمیر روڈسے اپنی منزل کی طرف جا سکیں گے۔ اسی طرح سینٹرل جیل گیٹ (جمشید روڈ) سے گرومندر ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے والے افراد گرومندر سے بہاردر یار جنگ روڈ سولجر بازار سے اپنی منزل کی جانب جا سکیں گے۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ

گارڈن چڑیا گھر سے ایم اے جناح روڈ جانے والے افراد انکل سریا سے دائیں جانب گل پلازہ اور بائیں جانب کوسٹ گارڈ ہولی فیملی ہسپتال سے اپنی منزل کی طرف جاسکیں گے۔ لکی اسٹار سے ایم اے جناح براستہ ایمپریس مارکیٹ جانے والی ٹریفک کو صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی کی طرف بھیجا جائیگا۔

حکام کے مطابق اسی طرح برنس روڈ کی جانب جانے والی ٹریفک کو عبداللہ ہارون روڈ سے ایم آر کیانی چوک کی جانب بھیجا جائیگا جہاں سے وہ اپنی منزل کی طرف جا سکیں گے۔ شاہراہ لیاقت سے برنس روڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کو آرام باغ لائٹ سگنل سے پاکستان چوک کی جانب بھیجا جائیگا جہاں سے وہ اپنی منزل کی طرف جاسکیں گے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور مجالس کیلئے فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

ٹریفک کو کہاں جانے کی اجازت نہیں ہوگی؟

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی ٹریفک کو گرومندر سے نمائش جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام کے مطابق ایم آرکیانی چوک سے کورٹ روڈ(کبوتر چورنگی) کی جانب بھی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام ٹریفک کو آرٹس کونسل(اسٹریچن روڈ) سے پاکستان چوک کی جانب بھیجا جائیگا۔ حکام کے مطابق کسی بھی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر گاڑی کھڑی کرنیکی اجازت نہیں ہوگی۔

ہیوی ٹریفک:

12 ربیع الاول عید میلاد النبی صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم والے دن شہر میں تمام ہیوی /کمرشل ٹریفک کے چلنے پر پابندی ہوگی۔ ایم اے جناح روڈ پر ہر قسم کی گاڑی کا داخلہ ممنوع ہوگا ماسوائے ان گاڑیوں کے جن کی Wind Screen پر جلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چسپاں ہوگا۔

حکام کی جانب سے عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ شہر بھر میں عید میلادالنبیؐ کے جلوس چلیں گے تاہم پریشانی سے بچنے کے لئے متبادل راستہ اختیا ر کریں تاکہ بغیر تاخیر کے اپنی منزل پر پہنچ سکیں اور ٹریفک سے متعلق کسی بھی قسم کی مدد کے لئے ٹریفک پولیس کے ہیلپ لائن نمبر 1915 پر رابط کریں یا ہمارے سوشل میڈیا یونٹ (فیس بک پیجkarachitrafficpolice۔واٹس نمبر0305-9266905 اسکے ساتھ ہی سندھ پولیس ایف ایم ۔۔۔۔ سے تازہ ترین صورتحال حاصل کرتے رہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement