خلیج بنگال سے آنے والے مون سون سسٹم کے تحت کراچی میں بارشیں ہونے یا نہ ہونے سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے قریب ہے، حالیہ سسٹم مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کر رہا ہے جو 6 یا 7 ستمبر کو بھارتی راجستھان اور گجرات کے قریب پہنچ جائے گا۔
مون سون سسٹم کے زیر اثر جنوب مشرقی سندھ میں 7 ستمبر سے بارش کا امکان ہے جبکہ گرج چمک کے تیز بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کے قریب آنے پر کراچی میں بارش کے حوالے سے حتمی پیشگوئی کی جا سکے گی۔
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آ لود سے ذیادہ تر دھو پ اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:بارش برسانے والا سسٹم کل سندھ میں داخل ہوگا، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مغرب/جنوب مغرب سے ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے ضلع گجرات میں 577 ملی میٹر کی ریکارڈ بارش نے تباہی مچادی، برساتی نالے بپھر گئے، کئی دیہات ڈوب گئے۔